چیئرمینوں کی عزت کو اپنی عزت سمجھتاہوں ،حاجی ز بیر علی

September 23, 2022

پشاور (وقائع نگار) مئیر پشاور حاجی ز بیر علی نے سٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمینوں کی عزت کو اپنی عزت سمجھتاہوں ،اور پولیس تھانوں میں چیئرمینوں کی عزت واحترام کیلئے سی سی پی او مراسلہ جار ی کیاگیاتھا جس کے جواب میں سی سی پی او صاحب نے تمام ایس پی اور تھانوں کو مراسلہ کردیا ہے جس میں آپکو عزت دی جائیگی ،اس کے ساتھ صوبائی حکومت کا بھی فرض بنتاہے کہ وہ چیئرمینوں کو عزت دے کیونکہ عوام نے انکو عزت دی ہے اور انہیں منتخب کیا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے بجٹ 9 ارب روپے ہوتالیکن صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث اب چار ارب روپے رہ گیا جس کی وجہ سے چیئرمین گلہ کرتے ہیں اور صوبائی حکومت ہمیں آپس میں لڑارہی ہیں ،گذشتہ روز سٹی کونسل ہال میں تیسرے دن کے دوران متعدد چئیرمینوں نے اپنے اپنے مسائل سے مئیر پشاور کو آگاہ کیا اس موقع پر مئیر پشاور نے ڈینگی کے حوالے سے کہاکہ ڈی ایچ او پشاور نے جو اعدادشمار کمشنر پشاور کے سامنے پیش کئے وہ حقائق کے برعکس جس میں اس نے کہا کہ انہوں نے 6 مہینوں میں چھبیس لاکھ کا گھروں کا سروے کیا ہے جووہ سراسر غلط ہے جس کے بعد ہم نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کی طرف سے نیبر ہڈ اور ویلج کونسلوں کیلئے ڈینگی سپرے مشین کا بندو بست کیا اور اس حوالے سے ہمارے ٹیم روزانہ کی بنیاد پر پشاور کے مختلف علاقوں میں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر سپرے کررہی ہیں اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے فوکل پرسن برائے ڈینگی مدثر کو کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ڈینگی میں بہترین کاررکردگی پر ہائوس کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا ،شالیمار گارڈن شاہی باغ میں چودہ اگست 2022 کو انٹر ی فیس کی زیادہ وصولی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس پر ہم نے ٹھیکیدار کو جرمانہ کیا اور گر آئندہ کیلبے کس بھی پارک میں ایسی شکایت آئی تو اسکا ٹھیکہ کینسل کرکے اسے بلیک لسٹ کیاجائیگا، انہوں نے کہ چیئرمین دستکاری سنٹرکیلئے جہاں بھی جگہ مہیاکرینگے انکے لیے دستکاری سنٹر قائم کرینگے ، انہوں نے نادرا گاڑی اور ڈرائیونگ لائسنس گاڑیوں کو ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کی سطح پر بھجوانے کابھی اعلان کیا جس سے عوام مستفید ہونگے ۔ اس موقع پر انہوں نے ملبہ فیس کو کونسل کی مشاورت سے بڑھانے کا بھی اعلان کیا جس میں رہائشی اور کمرشل کو علیحدہ علیحدہ رکھنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہاکہ ڈبلیو ایس ایس پی کا ایشو بہت زیادہ ہے اور اس سے ہمیں بہت شکایات آتی ہے جس کے لیے کونسل کی مشا ورت سے تمام ممبران مئیر کے ہمراہ عدالت میں رٹ دائرکرینگے اس کو واپس ٹی ایم اے کے حوالے کیا جائے کیونکو انکے پنشن ابھی تک ہم دیتے ہیں انہوں نے پی یو جی ایف کی تعیناتی کی اپرول بھی ایوان سے متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔جبکہ چئیرمینوں کو وائرلیس سیٹ کے حوالے سے بھی پی ٹی اے سے بات کرینگے اور اسکے لیے باقاعدہ حکمت عملی بنائی جائیگی انہوں نے کہاکہ پوسٹ آفس کیلئے جگہ کا انتخاب کیاجائیگا جس میں باقاعدپوسٹ آفس قائم کیاجائیگا ، جبکہ کوہاٹی میں ہسپتال کیلئے محکمہ صحت کے اعلی حکام کو مراسلہ جار ی کیاگیاجس میں ہسپتال قائم کیاجائیگا ۔ اس حوالے سے چیئرمین انتظار خلیل نے قرار داد پیش کیںکہ پیدائشی ، فوتگی، نکا ح نامہ ودیگرسرٹیفیکٹ جوکہ نیبر ہڈ ویلج کونسل سے جار ی ہوتے ہیں اس میں عقیدہ ختم نبوت کا حلف نامہ باقاعدہ طور پر شامل کیاجائے ۔