پاکستانی ٹیم کا انگلینڈ کیخلاف چوتھے میچ میں شاداب کو کھلانے سے گریز

September 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کراچی میں چوتھے میچ میں بھی نائب کپتان شاداب خان کو کھلانے سے گریز کیا ایشیا کپ فائنل کے بعد سے وہ کوئی میچ نہیں کھیلے ہیں۔نوجوان حیدر علی کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، حیدر علی کی جگہ آصف علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ فاسٹ بولر وسیم جونئیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انگلش ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔ڈیوڈملان کی جگہ ایلکس ہیلز، سیم کرن کی جگہ ڈیوڈ ولی جبکہ مارک ووڈ کی جگہ اولی اسٹون نے انٹر نیشنل ڈیبیو کیا۔