حامد خان کی سربراہی میں تحریک انصاف ایڈوئزری کونسل کا قیام

September 26, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ماہر قانون حامد خان کی سربراہی میں دس رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کر دی ہے۔ ایڈوائزری کونسل اہم ترین قومی معاملات پر پارٹی چیئرمین کو اپنی رائے اور سفارشات پیش کریگی۔ کونسل میں پارٹی کے اہم ترین رہنماوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔سربراہ کونسل حامد خان کے علاوہ دیگر اراکین میں روف حسن ، نجیب ہارون ، ارشد داد ، جمال انصاری ، خالد مسعود ، سلیم جان ، یعقوب اظہار ، تسنیم نورانی اور بختیار قصوری شامل ہیں۔ عمران خان نے ایڈوائزری کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔