ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سالانہ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن، اپٹما

October 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اپٹما کے نومنتخب مرکزی چیئرمین آصف انعام نے کہا ہے کہ حکومت اگر اگلے پانچ سال میں برآمدات دوگنا کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضمانت دے تو ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سالانہ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ممکن ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپٹما کی 64ویں سالانہ اجلاس عام میں بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد ارکان سے خطاب کرتے ہوئےکہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت پہلے ہی 5ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکی ہے تاکہ ٹیکسٹائل برآمدات کو جارحانہ مارکیٹنگ کے ذریعے فروغ دیا جاسکے۔ بدقسمتی ہے کہ ٹیکسٹائل کی صنعت جوکہ معیشت کی بنیاد, زرمبادلہ کمانے اور روزگار فراہم کرنے والا سرفہرست شعبہ ہے۔