شریف خاندان کی شوگر ملوں کی منتقلی سے متعلق حکومت پنجاب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

October 01, 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ میں شریف خاندان کی شوگر ملوں کی منتقلی سے متعلق حکومت پنجاب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 6 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ اتفاق، حمزہ اور اشرف شوگر ملز کپاس کے پیداواری علاقوں میں منتقل کی گئی تھیں، تاہم اس منتقلی کو لاہور ہائی کورٹ کو میں چیلنج کیا گیا تھا، فاضل عدالت نے وہ درخواستیں خارج کر دی تھیں، لاہور ہائیکورٹ کے اس حکم کیخلاف پنجاب حکومت اور جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائرکر رکھی ہیں۔