آسٹریلیا نے خواتین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی

October 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی نےسالانہ ویمن ٹی ٹونٹئ ٹیم رینکنگ جاری کردی ہے۔آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔آسٹریلیا 299 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجوہے۔انگلینڈویمن کرکٹ ٹیم کا 281 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کا تیسرا بھارت ویمن ٹیم کا چوتھا نمبر رینکنگ میں پانچویں نمبر پرجنوبی افریقا چھٹے پر ویسٹ انڈیز موجود ہے۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے۔ سری لنکا آٹھویں بنگلہ دیش نویں اور آئر لینڈ دسویں نمبر پر ہے۔آئی سی سی خواتین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔