ایف آئی اے کی ٹیم نے دوسرے روز بھی اسٹیل مل کا دورہ کیا

October 02, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹیل مل سے 10ارب روپے چوری کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے کی ٹیم نے دوسرے روز بھی اسٹیل مل کا دورہ کیا۔ایف آئی اے کی ٹیم اسٹیل بریکنگ یارڈ،چائنہ پلانٹ اور سکیگ ڈیم بھی گئی۔اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔