وارنٹ گرفتاری پر حیرانی ہوئی،حکمت عملی کا جلد اعلان کرینگے، شاہ محمود

October 02, 2022

اسلام آباد (نیوزایجنسیز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی گنجائش نہیں تھی لیکن جاری ہوئے توحیرانی ہوئی، وکلاءسے مشورہ کرکے جلد اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیرانی ہورہی ہے کیونکہ میں عدالتی کارروائی میں شامل بھی رہا ہوں، عمران خان نے اپنے جواب میں واضح موقف بھی اپنایا تھا انہوں نے روسٹرم پرجاکر اپنے بیان پر معذرت بھی کردی تھی ۔