کراچی، سمندری ہوائیں متاثر ہونے سے آئندہ ہفتے گرمی بڑھنے کا امکان

October 02, 2022

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں6یا 7اکتوبر سے شہر میں گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارتی گجرات میں پوسٹ مون سون سسٹم سے سمندری ہوائیں متاثر ہونے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے شمالی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا معتدل سسٹم 48سے 72گھنٹوں تک اثر انداز رہ سکتا ہے، سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔شمالی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، اکتوبر میں 4 سے 5 مغربی ہواؤں کے سسٹم شمالی حصے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔