چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج

October 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے لیبر انسپکٹر کی نشاندہی پر چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو۔لیبر انسپکٹر قابوس طارق نے استغاثہ دیا کہ عجب خان نامی شخص پر ایک 10 سالہ بچہ کام کررہا تھا جو خلاف قانون ہے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔