میری ہیمسٹرنگ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، شاداب خان

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ میری ہیمسٹرنگانجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، احتیاطاً بیٹنگ کے لیے نہیں آیا۔شاداب خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے میں پیچھے ہے، ڈومیسٹک سے بھی ایسے پلیئرز نہیں آ رہے ہیں۔ مڈل آرڈر بھی اس طرح نہیں کھیل رہا جس کی توقع کی جاتی ہے۔جیو کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا انداز ہے کہ ان کی وکٹیں بھی گرجائیں تو وہ اٹیک کرتے ہیں، ہم اٹیکنگ کرکٹ میں پیچھے ہیں، ہمارے پاس اس طرح کے کھلاڑی ڈومیسٹک سے بھی نہیں آرہے۔ ہمارا مڈل آرڈر اس طرح نہیں کھیل رہا جس طرح توقع کی جا رہی ہے، ورلڈ کپ سے قبل ہمیں غلطیوں کو دور کرنا پڑے گا لیکن وقت لگے گا، ابھی نیوزی لینڈ میں بھی سیریز ہے وہاں سامنے آنے والی خامیوں کو دور کریں گے۔