سیریز ہمارے لیے بہت اچھی رہی، معین علی

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہاہے کہ سیریز ہمارے لیے بہت اچھی رہی، جس طرح کھلاڑیوں نے کھیلا بہت اچھا تھا۔ پاکستان کی مہمان نوازی بہت کمال تھی،لاہور کی نسبت کراچی کے کھانے زیادہ بہتر تھے۔اتوار کی شب معین علی نے کہا کہ مسلسل 2 میچ ہارنے کے بعد سیریز میں کم بیک کیلئے محنت کی ضروت تھی ۔