پاکستان میں زیادہ اموات امراض قلب سے ہوتی ہیں، طبی ماہرین

October 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ویلنس سنٹر اور پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے زیر اہتمام ورلڈ ہارٹ ڈے کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹر محمد عارف نے کہا کہ دل جسم کا سب سے نازک حصہ ہے اور اس کا اسی طرح سے خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں دل کی صحت پیچھے رہ جاتی ہے اور بیماریاں آگے آگے۔آج اگر ہم صحت کے بنیادی اصولوں کو اپنائیں تو دل کے عارضوں کے باعث دنیا بھر میں ہونے والی اموات کو 25 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر عمیر وقاص نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ اموات دل کے امراض کے باعث ہوتی ہیں۔دلوں کی بیماریوں کو اپنے روزمرہ معاملات کو بہتر انجام دے کر کم کیا جا سکتا ہے۔جس میں صحت مند زندگی اچھی خوراک،رویوں میں تبدیلی، سگریٹ نوشی سے اجتناب امراض کی جلدی تشخیص اور بلڈ پریشر کا کنٹرول شامل ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مھدی،ڈاکٹر عاطف رحمان،ڈاکٹر مرزا عابد محمود،ڈاکٹر نگہت رضا سمیت دیگر پارٹی اور طلبہ و طالبات کی کثیر موجود تھی۔