پاکستانی عوام عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک عدنان ڈوگر

October 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سٹی ملتان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان ایک نئی سوچ اور نئے پاکستان کی بنیاد کانام ہے، عمران خان نے عوام کو ایک نئی سوچ دی اور کرپشن سے پاک پاکستان کی بنیاد رکھی، آج پاکستانی عوام عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور جان چکےہیں کہ اگر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو عمران خان کووزیر اعظم بننا ہو گا، اس موقع پرمہمان خصوصی ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ، جنرل سیکرٹری راؤ آصف انور، ملک ظہیر اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔