خزانہ میں دستار بندی و سیرت کانفرنس کا انعقاد

November 28, 2022

پشاور (وقائع نگار )مدرسہ اویس قرنی خزانہ میں دستار بندی و سیرت کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت جمعیت علماء سلام ضلع پشاور کے سینئرنائب امیر قاری سید رفیق شاہ نے کی ۔کانفرنس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف اقبال داودزئی ‘خالد وقار چمکنی ‘ڈاکٹر مسعود گل ‘مولانا رفیع اللہ علی زئی ‘قاری شاہ فہد ‘قاری لقمان شاہ ‘تحصیل اور وی سی چیئرمینز سمیت عمائدین ‘ طلباء کے والدین اور جید علماء کرام نے شرکت کی ۔شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ‘مولانا مسکین شاہ ‘مولانا ایاز نقشبندی ‘قاری رفیق شاہ اور دیگر علما کرام نے کہا کہ مغربی کلچر کی یلغار کو روکنے کیلئے اپنی نئی نسل کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا اسلام مخالف نظریات کا توڑ قرآن کریم پر عمل کرنے میں ہے مسلم امہ علماء کرام کے دامن کو پکڑ کر قرآن مجید علوم کو سیکھے تو دونوں جہانوں کے خیر کا باعث ہوگا انٹرنیٹ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے نئی نسل کو اسلام سے دور کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اور ان سازشوں کو روکنے کے لئے علماء کے ہاتھوں کو مضبوط کیا جائے عصر کے وقت شروع ہونے والی دستاربندی سیرت کانفرنس نماز عشا کے وقت اجتماعی دعا پر اختتام پذیر ہوئی ۔