خواجہ حافظ جمال اللّٰہ ملتانی کے سہ روزہ عرس کی تقریبات آج سے شروع ہوں گی

November 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) روحانی پیشوا حضرت خواجہ حافظ جمال اللہملتانی کے 218 ویں سالانہ سہ روزہ عرس کی تقریبات آ ج 28 نومبر تین جمادی الاول سوموار سے مزار حافظ جمال روڈ بیرون دولت گیٹ ملتان میں شروع ہو رہی ہیں جو 30 نومبر تک جاری رہیں گی،تقریبات کا آغاز سجادہ نشین مخدوم شہباز حسین جمالی تقریب غسل اور چادر پوشی سے کریں گے،صبح 11 بجے جمال کانفرنس کا انعقاد ہو گا، درگاہ کے خطیب ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی، خواجہ غلام محی الدین فخری، مخدوم جاوید ارشد جمالی، مخدوم غلام محمد جمالی و دیگر علماء و مشائخ خطاب اور نامور قوال عارفانہ کلام پیش کریں گے۔