شاہین کا نہ ہونا نقصاندہ، کوشش ہوگی بہترین پرفارمنس دوں، حارث

November 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ڈیبیو ہوا تو بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔ شاہین شاہ آفریدی کا نہ ہونا بولنگ یونٹ کےلیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ پیر کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وائٹ بال اور ریڈ بال میں مختلف مائنڈ سیٹ سے کھیلنا پڑتا ہے، مجھے وائٹ بال کا تجربہ ہے اور ریڈ بال کی بھرپور پریکٹس جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر فاسٹ بولرز بہترین اعتماد میں ہیں ۔ انگلش ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے۔