سندھ اسمبلی میں تمام اراکین نے استعفے جمع کروادیئے، خرم شیرزمان

November 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اراکین نے پارلیمانی لیڈر کو اپنے استعفے دے دئیے، خرم شیرزمان نے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں موجود تمام چھبیس اراکین نے اپنے استعفے جمع کروادیے ہیں، قائد جب حکم دیں گے استعفے سندھ اسمبلی میں جمع کروادیں گے، یہ نشست عمران خان کی امانت ہے، ووٹ عمران خان کا تھا اور رہے گا، خرم شیرزمان نے ایم کیو ایم رہنماء اور آصف زرداری کے ٹیلیفونک رابطے پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے معاہدے کی یادہانی کیلئے آصف زرداری کی منت سماجت کررہی ہے، کیونکہ ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرا میں ہوتا ہے، ایم کیو ایم اپنی کوششوں کو دہراکر ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی،یہ جس کے آگے التجائیں کررہے ہیں وہ بھی جلد سندھ سے نکالے جائینگے ، رجیم چینج کے سہولتاکاروں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، معاہدے پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس بنیاد ہونی ضروری ہے،ایم کیو ایم کے پاس بنیاد کےنام پر مہاجر بیساکھی بھی اب نہیں رہی، عوام جانتے ہیں اتحادی حکومت کی ہر غلط پالیسی میں ایم کیو ایم پیش پیش ہے۔