مصطفیٰ کمال کا MDCAT کے نتائج پر تشویش کا اظہار

November 29, 2022

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے ڈاو یونیورسٹی میں منعقدہ MDCAT کے نتائج پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب MDCAT کے نتائج پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کراچی کے خلاف شدید تعصب کی عکاس ہے تو دوسری جانب کراچی کے نوجوانوں پر کراچی ہی کے میڈیکل کالجوں کے داخلے بند کردیئے گئے ہیں۔ MDCAT کے نتائج میں میرٹ کی جس طرح دھجیاں اڑائی گئی ہیں اسکی مثال ماضی میں ملنی مشکل ہے۔ سندھ حکومت کے ایسے اقدامات سے پاکستان کے معاشی انجن میں احساس محرومی میں مزید اضافہ ہوا ہے بلکہ طلباء میں بڑھتی بےچینی امن و امان کی صورتحال میں خرابی کا باعث بن سکتی ہے جس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی کرپٹ، نااہل اور متعصب حکومت سندھ ہے۔