سپریم کورٹ کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی؟ اسد عمر

November 29, 2022

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی رہے گی۔

پیرکو اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لیے ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتیں، کس قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟

اسد عمر نےسوال کیا کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر خاموش تماشائی بنی رہے گی؟۔

سابق وفاقی وزیر نےکہا کہ تاریخ سب کچھ بتا دیتی ہے، نہ تاریخ کو دھمکایا جا سکتا ہے نہ تاریخ کی نشریات بند کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی تاریخ کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے، اب تاریخ سب بتائے گی کہ کس نے کیا کیا، کیوں کیا، کس کے لیے کیا۔ سب سامنے آئے گا۔