قومی اسکریبل ٹیم بھارت میں جھنڈے گاڑنے کے بعد وطن واپس

November 30, 2022


کراچی( اسٹا ف رپورٹر) بھارت میں فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پاکستان اسکریبل ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن حشام ہادی خان اور دیگر کھلاڑیوں کا کراچی آمد پر پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے حکام اور اہل خانہ نے استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو ہار پہنائے ۔ پلیئرز نے وطن آمد پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ چیمپئن حشام ہادی خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دینا قابل فخرلمحہ ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں سے سخت مقابلہ ہوا۔