وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان

December 01, 2022

لاہور( این این آئی)اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے دو آپشنز اکٹھے استعمال کرنے کا امکان ہے ، ممکنہ طور پر آج گورنر پنجاب وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے جبکہ اس کے کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرا دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کہ آج یکم دسمبر کو گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا اور اس کے چند گھنٹوں بعد تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرا دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اسی تناظر میں مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔