تحریک انصاف کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں، خواجہ آصف

December 01, 2022

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے اسمبلیاں ٹوٹے، پی ٹی آئی کے کچھ وگ رابطے میں ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر عمران خان کا فیصلہ آنے دیں، اس کے بعد حکمت عملی بنائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا حتمی فیصلہ ایک دو روز یا جمعہ تک آ جائے گا، اس سے پہلے میں کیا پیش گوئی کرسکتا ہوں، اگر کوئی حکمت عملی ہماری ہے تو وہ میں میڈیا پر تو نہیں بتاؤں گا۔ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پنجاب اور کے پی میں کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے اسمبلیاں ٹوٹے، ظاہر بات ہے پارلیمنٹرین تو نہیں چاہتے وقت سے پہلے ان کی چھٹی ہو جائے۔