اسحاق ڈار سے گورنر سندھ کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈزکی فراہمی پر گفتگو

December 01, 2022

اسلام آباد (آئی این پی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران معاشی صورتحال اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔ اسکے علاوہ ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،گورنر سندھ کے باوجود عوم کوریلیف فراہم کرکے الزاما لائق تحسین ہیں، وفاقی فنڈنگ کے ترقیاتی منصوبوں سے صوبے میں انفرااسٹرکچر بہتر ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے گورنر سندھ کی کاوشیں خوش آئند ہیں۔