جلوس میں شرکت کیلئے کارکن سائنس کالج پہنچ جائیں، پشتونخواایس او

December 02, 2022

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکن آج خان شہید کی برسی کےمرکزی جلوس میں شرکت کیلئے دوپہر 1بجے سائنس کالج کوئٹہ پہنچ جائیں ، جلوس کی شکل میں ایوب سٹیڈم میں شرکت کرینگے ، کارکن نظم وضبط کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے مختلف کمیٹیوں میں شامل ہوکر اپنے فرائض کو بہترین طریقے سےانجام دیں ۔ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر صابر کاکڑ ، ثقافت آرگنائزر طیب کاکڑ ، آفس آرگنائزر عظیم افغان،رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ،ڈپٹی آرگنائزرز نواز کاکڑ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، زبیر ترین ، ہارون موسیٰ خیل ، بشیر افغان ، امین اچکزئی ، دلبر خان ازل ، سید وہاب آغا، شریف دومڑ ، خوشحال خان کاکڑ،ایاز شیرانی اور صدیق مندوخیل نے ایک بیان میں کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ جلسہ میں پشتونخوا ایس او کے کارکنوں کی شرکت ان کی قومی ، ملی فریضے میں شامل ہے ۔ جلسہ میں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا،پشتونخوا ایس او کے کارکن خان شہید کے نظریات وافکار پر کاربند رہتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلیں گے اور قومی سیاسی جمہوری اہداف کے حصول کی راہ پر گامزن ہوکر جدوجہد کو مزید تیز کرنا ہوگا ۔