پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی

December 05, 2022

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر ) جنوبی افریقا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں وکٹری اسٹینڈ پر نہ آنے کی وجہ سے پاکستانی ہاکی ٹیم 2023 کی ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی، پاکستان کو لیگ کے لئے کوالیفائی ایونٹ میں حصہ لینا ہوگا، جنوبی افریقا میں اتوار کو ختم ہونے والے ایونٹ میں کی ٹاپ فور ٹیمیں فاتح جنوبی افریقا، آئرلینڈ، جنوبی کوریا اور ملائیشیاپرو ہاکی لیگ میں حصہ لینگی ۔ اگر کوالیفائی کرنے والی دو ٹیمیں کسی وجہ سے پرو ہاکی لیگ کھیلنے سے انکارکردیں تو پاکستان کوالیفائی کرسکے گا، پاکستان ہاکی فیڈریشنکا کہنا ہے کہ جس طرح ہم عالمی مقابلوں میں ٹیم کی شر کت کو ذاتی کوششوں سے یقینی بنا رہے ہیں وہ ہمارا ہی دل گردہ ہے، حکومت سے تو کوئی سپوٹ نہیں مل رہی ہے۔