فرد یا جنس کا شناختی کارڈ کے آخری ہندسے سے کوئی تعلق نہیں ہے، نادرا وضاحت

December 06, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر شناختی کارڈ نمبر سے متعلق اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ فرد یا جنس کا شناختی کارڈ کے آخریہندسے سے کوئی تعلق نہیں ہے، خودکار نظام کے تحت خاندان کا نمبر الاٹ ہوتا ہے ۔ نادر ہیڈکورٹر سے جاری وضاحت کے مطابق نادر ا شناختی کارڈ سے جاری نمبر ناقابل ترمیم ہے، شناختی کارڈ کے کوائف میں تبدیلی یا درستگی کرائی جاسکتی ہے لیکن شناختی کارڈ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوسکتا۔