پی ایم اے مطالبہ پر شہباز شریف اسپتال کے آئی سرجن کا تبادلہ منسوخ

December 06, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)ملتان کے وفد نے گذشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد اقبال سے ملاقات کی پی ایم اے کے وفد نے ملاقات میں گورنمنٹ شہباز شریف جنرل ہسپتال ملتان سے تبدیل کئے جانے والے آئی سرجن ڈاکٹر محمد عباس کے تبادلے کے آرڈر کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جسے سیکرٹری ہیلتھ نے منظور کرتے ہوئے ان کے تبادلے کے احکامات کو منسوخ کر دیا جبکہ ملاقات میں پی ایم کے وفد نے صحت کے شعبہ میں درپیش ڈاکٹرز اور مریضوں کے مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے یقین دہانی کروائی کے تمام مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے گا۔