وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں، علی زیدی

December 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ وفاق کی انتقامی کارروائیاں انتہائی قابل مذمت ہیں، اپنی ریاست کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی پادش میں ان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے،ظلم و جبر کی اس لہر کا نشانہ اب کشمیری عوام بھی محسوس کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا، علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے ریاستی ظلم اور جبر کی انتہا کردی ہے۔