عمران خان نے اداروں کو اقتدار کیلئے بطور سیڑھی استعمال کیا، جمعیت علماء اسلام

December 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام اتحاد ٹاؤن کے زیراہتمام عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس سے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشدمحمود سومرو ،پی ڈی ایم کے ترجمان سابق سینیٹر حافظ حمداللہ ، قاری محمد عثمان ، مولانا محمد غیاث ، مولانا نورالحق ، مفتی کفایت اللہ ، ڈاکٹر عطاءالرحمن ، مولانا محمد عمر صادق ، حافظ محمد نعیم ، مولانا حبیب الرحمن خاطر ودیگر نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ، آئی ایم ایف سے معاہدے کرکے ملک کو معاشی طور تباہی کے کنارے لاکھڑا کیا ، عمران خان نے اداروں کو اقتدار کیلئے بطور سیڑھی استعمال کیا اوراب ملک دشمنی کا کردار ادا کررہے ہیں ، ملک کے اداروں کے خلاف بولنے والا کبھی ملک کا وفادار نہیں ہوسکتا۔