افغانستان، مزار شریف میں پیٹرولیم کمپنی کی بس پر بم حملہ، 7افراد جاں بحق

December 07, 2022

مزار شریف، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں پیٹرولیم کمپنی کے 7 ملازمین جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔شمالی صوبے بلخ کے پولیس ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ منگل کی صبح 7 بجے مزار شریف شہر میں سید آباد موڑ کے قریب آئل کمپنی کے ملازمین کی بس کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔