شیریں ابو عاقلہ کے قتل کیس کو عالمی عدالت لے جانے کیخلاف ہیں، امریکا

December 08, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کیس کو عالمی عدالت لے جانے کے خلاف ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ شیریں ابو عاقلہ قتل کیس کی تحقیقات اور احتساب ضروری ہے۔ فلسطینی صورتحال پر آئی سی سی کی تحقیقات پر ہمارے دیرینہ اعتراضات برقرار ہیں۔