فریئر ہال، 3 روزہ میری گولڈ فیسٹیول

January 26, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کی روشنیوں اور رنگوں کو بحال کرنے اور کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کے لئے پوری توانائیوں کے ساتھ کام جاری ہے، 27سے 29 جنوری فریئر ہال میں تین روزہ میری گولڈ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا ، یہ بات انہوں نے فریئر ہال میں تیسرے میری گولڈ فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔