وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالاڑ کیمپس کا دورہ

January 26, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر ) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے نئے لاڑ کیمپس کا دورہ کیا ،اس موقع پر یونیورسٹی کے پروجیکٹ انجینئر ، رجسٹرار یو ای ٹی ڈاکٹرعاصم اور سی اینڈ ڈبلیوکا عملہ بھی موجود تھا۔وائس چانسلر نے ایڈمن اور کیمیکل بلاک کی زیرتعمیر عمارت کا دورہ کیا اور اور ایڈمن بلاک کی پہلی منزل کو کو جلد از جلد تعمیر کرنے کی ہدایت کی اوریونیورسٹی کی جامعہ مسجد کو مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔ واپڈاحکام کو ہدایات دیں کہ یونیورسٹی کی نئی عمارت میں میں بجلی کا کنکشن جلد از جلد لگایا جائے۔ لاڑکیمپس میں اسی سال اکتوبر میں شفٹ کردیاجائےگااسی سال اگلی نئی کلاسوں کاآغاز ہوگاپرانی بلڈنگ بی سی جی کیمپس کے طور پراستعمال ہوگی۔