زینب شبیر کے ساتھ شادی؟؟، نامور اداکار اُسامہ خان کی زبانی ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

January 27, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور اداکار اُسامہ خان نے کہا ہے کہ میرے رشتے اس وجہ سے نہیں آتے کہ لوگ سمجھتے ہیں میری شادی زینب شبیر کے ساتھ ہوگئی ہے۔ ایک دِن ابو بھی پوچھنے لگے کہ ”ساتھ والوں کا لڑکا بتا رہا تھا کہ میں نے یوٹیوب پر دیکھا ہے کہ آپ کے لڑکے کی شادی ہوچکی ہے“۔ اُسامہ بتاؤ!کیا واقعی تمہاری شادی ہوگئی ہے؟۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُسامہ نے مزید بتایا کہ میں جس اسکول میں پڑھتا تھا، پڑوسن میرے اسکول میں ٹیچر لگ گئی وہ ایک آنٹی تھیں۔ ایک بار میڈم نے کہا کہ اس بچے پر دھیان رکھیں تو وہ آنٹی دِن میں تین مرتبہ یہ بات بتانے کیلئے میرے پاس آتی جاتی رہتی تھیں۔ پروگرام کے دوران اُسامہ نے میزبان تابش ہاشمی کی اپنے والد سے فون پر بات کرائی۔ اُسامہ کے والد کا کہنا تھا کہ کسی لڑکی کو پسند کرنا یا نہ کرنا اُسامہ کا مسئلہ ہے لیکن میں نے جسے پسند کیا آج وہ اِس کی اَماں ہے۔ شو کے دوران حاضرین نے بھی اپنے پسندیدہ اداکار سے سوال پوچھے اور شو کے دوران مختلف گیمز بھی کھیلے گئے۔ پاکستان کا مقبول ترین شو جمعہ کی رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔