خوشحال خان خٹک یونیورسٹی نے امتحانات 2023 کے شیڈول کا اعلان کیا

January 27, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک نے ایم اے ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو پرائیویٹ امتحانات 2023 کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو کہ جون اور جولائی 2023 میں منعقد ہونگے۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر نے بتایا ہے کہ ان امتحانات میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ہدایات کے مطابق صرف پہلے سے رجسٹرڈامیدوار داخلہ کے اہل ہیں انہوں نے مزید بتایا ہے کہ داخلہ فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری 2023 جبکہ 100 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 28 مارچ 2023جبک دگنی فیس کے ساتھ 15 اپریل جبکہ تگنی فیس کے ساتھ 25 .اپریل 2023 مقرر کی گئی ہے