نیو کراچی محمدی گوٹھ میں گتے کے گودام میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا

January 27, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی محمدی گوٹھ میں گوٹھ میں گتے کے گودام میں آگ لگ لگنے کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا محدی گوٹھ میں واقع گتے کے فودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر مقامات کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے طمابق آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید دو گاریاں روانہ کی گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پایا اور اسے مزید روکنے سے بچایا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں وہاں موجود سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تاہم آگ لگنے کی وجہ اور اسکے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا ندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔