ورلڈ کپ ہاکی فائنل آج کھیلا جائے گا

January 29, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کا فائنل اتوار کو جرمنی اور بیلجئم کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگیں، ہفتے کو پوزیشن کے میچوں میں بھارت نے جنوبی افریقا کو5.2 ارجنٹائن نے ویلز کو6.0سے فرانس نے چلی کو4.0سے ملائیشیا نے ایشین چیمپئن جاپان کو3.2سے شکست دے دی۔