رجسٹریشن سینٹرز میں مقامی افراد کوتعینات کیا جائے‘ رحیم کاکڑ

January 29, 2023

کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ، میر وائس ایڈووکیٹ ، عمر فاروق ایڈووکیٹ اور حافظ احمد شاہ ایڈووکیٹ نے ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، ڈائریکٹر نادرا و دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں نئے رجسٹریشن سینٹرز جو کہ تحصیل کی سطح پر کھولے جارہے ہیں وہاں کا اسٹاف خصوصاً کلریکل، سیکورٹی گارڈ وغیرہ مقامی افراد کو لگایا جائے دوسرے اضلاع کے افراد کی تعیناتی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کا دفاع ہر فورم پر کرے گی لہٰذا رجسٹریشن سینٹرز میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔