پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حجاب یکم فروری کو منایا جائے گا

January 29, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم حجاب یکم فروری کو منایا جائے گا۔ اس موقع پرکوئٹہ سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں حجاب کی اہمیت، افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی جبکہ تمام بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔