ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق

February 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی تکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران 21 برس کا نوجوان جاں بحق ہوگیا ، زخمی کی عمر 15 سال حالت تشویشناک ہے، ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،عمر 35 سال کے قریب ، فوری شناخت نہیں ہوسکی۔