سائبر کرائم سیل کی کارروائی، شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 10 ملزمان گرفتار

February 03, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم سیل ملتان نے کارروائی کر کے رشتے دار ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں ،ایف آئی اے سائبر کرائم سیل حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر ، ابو بکر، سعد، محسن، شفیق، ندیم، حسن منیر، جہانزیب ، عرفان اور شفیق شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو کال کر کے خود کو رشتے دار ظاہر کر کے جعلی پولیس کیسز کا بتا کر رقم بٹورتے تھے، گرفتار ملزمان اب تک 5 لاکھ روپے سے زائد رقم فراڈ کے ذریعے حاصل کر چکے ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 موبائل فونز برآمد کر کے کال ریکارڈ اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔