لوئر دیر، گاڑی کھائی میں جا گری 2 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

February 04, 2023

تیمرگرہ ( نمائندہ جنگ) لوئر دیر میدان میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 2افراد جا ں بحق ، 10 شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو لعل قلعہ اور تیمرگرہ کے ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا،دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ریسکیو 1122زرائع کے مطابق علاقہ میدان میں سواریوں کو لیکر اسمان بانڈہ سے کمبڑ بازار جا نیوالی ڈاٹسن کر بوڑی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھا ئی میں جاگری جس کی نتیجہ میں سکندر ولد شیر بہادراور صمیم اللہ ولد گل روز خان جان بحق ہوگئے جبکہ شیر زادہ، خان میر،اصغر،زبیدہ،روزینہ،باچہ ہیدہ،سبز علی،شاہ فیصل، باچااور اسماعیل شدید زخمی ہوگیے اطلاع ملنے پرریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے زخمیوں اور جان بحق افراد کو لعل قلعہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔