خواتین ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

February 07, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ندا ڈار کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ پیر کومیچ کا فیصلہ چار اوورز پہلے ہوگیا۔ کپتان بسمعہ معروف24 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ نداڈار نے19 گیندوں پر3 چوکوں کی مدد سے24 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ عائشہ نسیم نےدس گیندوں پر ایک چھکے اور دوچوکوں کی مدد سے 20 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے 7وکٹ پر 100رنز بنائے۔ شمیمہ سلطانہ نے36رنز بنائے۔ ندا ڈار اور نشرا سندھو نےدو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔