سوئنڈن ٹاؤن فٹبال کلب وفد کی کمشنر کراچی سے ملاقات

February 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وائس چیئرمین سوئنڈن ٹاون فٹبال کلب انگلینڈ زیوئیر آسٹن کی سربراہی میں سہ رکنی وفد پیر کراچی پہنچ گیا۔ وفد نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ان کے دفتر میں ملا قات کی اور کراچی کے نوجوان فٹبالرز کو انگلینڈ میں تربیت کے پروگرام اور انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔