تیج نارائن کی ڈبل سنچری ویسٹ انڈیز کے 447 رنز

February 07, 2023

بولاوائیو(جنگ نیوز) نوجوان ویسٹ انڈین کرکٹر تیج نارائن چندرپال نے اپنے کیریئر کے تیسرے ہی میچ میں والد شیو نارائن چندر پال کو پیچھے چھوڑ دیا۔ زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہوں نے ڈبل سنچری داغ دی۔ ان کے اور کپتان کریگ بریتھویٹ کے درمیان 335 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز 447 رنز پر ڈکلیئر کردی۔ تیج نارائن 207 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شیو نارائن چندرپال کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز 203 رنز ناٹ آؤٹ تھی۔بریتھ ویٹ نے 182رنز بنائے۔جواب میں ہوم ٹیم نے تین وکٹ پر114رنز بنائے تھے۔