کسی صورت سیاسی و انتقامی کارروائی برداشت نہیں کریں گے، شہزاد قریشی

February 07, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سندھ شہزاد قریشی نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پرویز مشرف کی مغفرت فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے (آمین)۔ دوسری طرف اُنہوں نے فواد چوہدری کی گرفتاری و رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ کسی صورت سیاسی و انتقامی کارروائی برداشت نہیں کریں گے، پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب مسلسل جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ کراچی میں ڈی سی آفس پر حملہ پیپلزپارٹی کے کارکنان نے کرایا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی زیدی پر حملے میں بھی پیپلزپارٹی ملوث ہے۔