قتل مقدمات کا اشتہاری مجرم پکڑا گیا

February 07, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) قتل کے مقدمات میں نامزد اشتہاری مجرم غلام عباس کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ دشمنی پر فائرنگ کر کے جولائی 2020 میں زاہدہ بی بی اور مئی 2021 میں عارف کو قتل کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ زاہدہ بی بی کے قتل کے بعد میال گاؤں میں 9 افراد کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔ تھانہ چکری پولیس نے اسے گزشتہ روزگرفتارکیا، اشتہاری مجرم غلام عباس کے ساتھیوں نذر، عرفان، ارشاد، نفیس اور عمران کو قبل ازیں چالان کیا جا چکا ہے۔