جے یو آئی عوام کی امیدوں کا محور بن گئی، الحاج احمد زادہ خان

February 07, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما اور صوبائی مجلس شوریٰ کے ممبر الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ نے کہا ہے کہ قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں دلیرانہ جدوجہد سے جے یو آئی کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے اور جمعیت علمائے اسلام عوام کی امیدوں کا محور بن گئی ہے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی وکٹیں گرتی جارہی ہیں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے دو ارکان نور عالم خان ناصر خان موسیٰ زئی پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک کے بھائی و سابق صوبائی وزیر لیاقت خان خٹک صوبائی اسمبلی کے سابق ممبر پرویز احمد خان مسلم لیگ کے صوبائی صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک مسلم لیگ ضلع پشاور کے ڈویژنل کے سابق ڈویژنل سیکرٹری حاجی نواب خان اے این پی کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو اور دوسرے رہنماؤں کی ہزاروں ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت بہت بڑی کامیابی ہے الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی مضبوط سیاسی قوت بن گئی ہے اور خیبر پختونخوا میں ہر طرف مولانا آرہا ہے کانعرہ گونج رہا ہے جس سے پی ٹی آئی والوں کی نیند حرام ہو گئی ہے۔ جے یو آئی نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار اکثریت حاصل کر کے اپنا لوہا منوا لیا ہے انشا اللہ عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اورصوبے میں جے یو آئی کی حکومت ہو گی۔