نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان، سیریز کراچی کے بجائے لاہور سے شروع

March 21, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجاب میں ممکنہ طور پر صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی وجہ سے آئندہ ماہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب سیریز کراچی کے بجائے لاہور سے شروع ہوگی۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ لاہور اور پنڈی میں ہوں گے۔ عید کے بعد کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم چار ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پیر کو پی سی بی نے اعلان کیا کہ 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ٹی 20 میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم چوتھے اور پانچویں ٹی 20 میچز کی میزبانی کرے گا جو20 اپریل اور 24 اپریل کو ہوں گے۔ پہلا ون ڈے 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کراچی پہنچیں گے جہاں 30 اپریل، 3 مئی، 5 اور7 مئی کو باقیون ڈے میچز ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا۔ پہلے سیریز چھ مئی کو ختم ہونا تھی۔